کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنیوالے کو گرفتار کر لیا:ترجمان ذبیح اللہ

پیر 5 دسمبر 2022 22:01

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) امارتِ اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کر لیا۔ حراست میں لیا جانیوالا شخص داعش کا رکن ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارتِ خانے پر حملے کے الزام میں گرفتار غیر ملکی شہری داعش کا رکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے پر کیے گئے حملے کے پیچھے غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کا مقصد افغانستان اور پاکستان کے درمیان بد اعتمادی پیدا کرنا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے پر 2 دسمبر کو حملہ ہوا تھا۔