Live Updates

پاکستان کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا،عابد شیر علی

ملک میں آج مہنگائی نے پنجے گارڈ رکھے ہیں مگر یہ سب پی ٹی آئی کا کیا دھرا ہے،رہنما ن لیگ

پیر 5 دسمبر 2022 22:06

پاکستان کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا،عابد شیر علی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و کوارڈی نیٹر اور سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ پاکستان کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک میں آج مہنگائی نے پنجے گارڈ رکھے ہیں مگر یہ سب پی ٹی آئی کا کیا دھرا ہے‘ پاکستان میں پی ٹی آئی کو لا کر ایک ناکام تجربہ کیا گیا جو بری طرح فلاپ ہو گیا‘ میاں محمد نواز شریف کے دور میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا تھا‘ مگر پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھا رہی تھی اور مختلف حیلوں بہانوں سے ہماری میاں محمد نواز شریف کو نااہل کر دیا گیا اور ایک نااہل ٹولے کو ملک پر مسلط کر دیا گیا جس نے پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھا دیا ،آن لائن کے مطابق انہوں نے نذیر کالونی میں ہائی پریشر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عمران پٹھان‘ رانا منشا‘ ملک جاوید‘ مہر مبشر اقبال‘ چوہدری وقاص گھمن‘ کاشی‘ رانا عدنان کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی‘ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت نہ ہونے کے باوجود ہم عوامی مسائل حل کریں گے‘ ہم وفاق سے پیسہ لا کر اپنے حلقے کی تعمیروترقی کریں گے‘ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو رہا ہے‘ ہم کسی پر کوئی احسان نہیں کر رہے ہیں‘ نذیرکالونی میرا دوسرا گھر ہے‘ یہاں کے مسائل میرے اپنے مسائل ہے‘ جنہیں حل کرنا میری اولین ترجیح ہے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ میری عوام سے اپیل ہے کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروائیں تاکہ ملک میں ایک مرتبہ پھر وہی خوشحالی کا دور آئے اور ملک سے نحوست کے سائے ٹل سکیں‘ انہوں کہا کہ ہم عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں‘ گیس بجلی‘ سیوریج اور دوسری بنیادی سہولیات عوام کا فرض ہے اور ہم عوام کو یہ سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے‘ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ ووٹ دیتے ہوئے شریف اور ایماندار لوگوں کو آگے لائیں‘ ایسے لوگوں کو اسمبلیوں میں مت بھیجیں جو آپ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھرے‘ پی ٹی آئی حکومت کے ممبر قومی اسمبلی نے گذشتہ چار سالوں کے دوران کچھ نہیں کیا اور یہاں کے لوگ مسائل میں گھرے رہے‘ مگر ہم بھولے گے نہیں‘ الیکشن میں اپنے ووٹ کی پرچی سے ابن الوقت ٹولے سے حساب لیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات