پولیس کا پی ڈی ایم کے رہنمائوں کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار

پیر 5 دسمبر 2022 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) تھانہ گڑھی شاہو اور تھانہ ڈیفنس پولیس نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں تھانوں میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما فضاء منور نے پی ڈی ایم کے رہنمائوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی ملزمان نے پی ٹی آئی خواتین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی توہین کی۔