محکمہ سوشل ویلفیئر اور نادرا خصو صی افراد کیلئے ڈسی ایبلٹی سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ کے اجراء میں خصو صی تعاون کریں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وہاڑی

پیر 5 دسمبر 2022 22:38

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خصو صی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصو صی افراد کو شناختی کارڈ اور ڈس ابیلٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید وسیم حسن نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور نادرا کوہدایات جاری کیں کہ وہ خصو صی افراد کیلئے ڈسی ایبلٹی سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء میں خصو صی تعاون کریں تاکہ سپیشل پرسنز کی مشکلات کو کم کیا جا سکے اور انہیں آسانی سے قومی شناختی کارڈ اور ڈس ایبلٹی سر ٹیفکیٹس کا اجراء ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ڈس ایبلٹی سرٹیفکیٹ سے خصو صی افراد تعلیمی سہولیات کی فراہمی،مالی امداد،خصو صی شناختی کارڈ کی فراہمی، کرایوں میں 50فیصد رعایت اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھا نے کیلئے استعمال میں لا سکتے ہیں۔

خصوصی افراد کو ڈس ایبلٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء بروقت کیا جائے خصو صی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں اور ڈس ایبلٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے حوالے سے سستی نہ برتی جائے۔ اس موقع پر اے سی کوارڈنیشن محمد شفیق،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر نادرا محمد اجمل،انچارج دارلامان ماریہ شمعون،گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سکول سے عبدالرحمان خان اور دیگر موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :