ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں سندھی ثقافتی دن منایا گیا

کلچر ڈے منانا قوموں کی پہچان ہوتی ہے ،سندھی ثقافتی دن ہماری پہچان ہے، وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتی جو اپنی پہچان کھو دیتی ہیں،اسسٹنٹ کمشنرگنداوا

پیر 5 دسمبر 2022 22:40

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر قاضی الطاف حسین کلواڑ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں سندھی ثقافتی دن منایا گیا جس میں چیف گیسٹ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین ہزارہ اعزازی مہمان بی اے پی تحصیل گنداواہ صدر سید صفدر اکبر علی شاہ حسینی نواب نیاز احمد زہری جمیل احمد انصاری اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ ہدایت اللہ جاموٹ و دیگر معززین و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔اس کے بعد میزبان ڈسٹرکٹ ا سپورٹس آفیسر قاضی الطاف حسین کلواڑ نے چیف گیسٹ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی یاسر حسین بی اے پی تحصیل گنداواہ صدر سید صفدر اکبر علی شاہ حسینی نواب نیاز حسین زہری اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ ہدایت اللہ ،جاموٹ جمیل احمد انصاری ،پرنس الٰہی ،بخش سیال ،استاد قادر بخش قریشی، استاد علی حسن سیال ،استاد صادق علی شیرازی ،ایڈووکیٹ سید ولایت حسین شاہ بخاری ،ایڈووکیٹ مشتاق احمد ترین ،ایڈووکیٹ سید غلام رسول شاہ بخاری ،سید وزیر حسین شاہ بخاری ،بابو عاشق حسین کلواڑ ،جمعدار کوڑا خان کلواڑ اور صحافی برادری سمیت تمام معتبرین و سماجی شخصیات کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی یاسر حسین پرنس الٰہی بخش سیال استاد صادق علی شیرازی ایڈووکیٹ سید ولایت حسین شاہ بخاری میزبان ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلچر ڈے منانا قوموں کی پہچان ہوتی ہے اور سندھی ثقافتی دن ہماری پہچان ہے وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتی جو اپنی پہچان کھو دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھی قوم ایک عظیم ثقافتی ورثے کی مالک ہے ،سندھی ثقافت کے دن مناسبت سے ہم سندھی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،سندھی ثقافت اور تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں اور ثقافتوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھی ثقافت مہمان نوازی اور محبت کے جذبوں سے مالا مال ہے ،اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کا کلچر بھی دلکش امتزاج کا حامل ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔انھوں نے کہا کہ پاک فوج کی بدولت سے ہم آرام کی نیند سو رہے ہیں ،ہماری قومیں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاک فوج زندہ باد بلوچستان پائندہ باد۔تقریب کے بعد سندھی ٹوپی اجرک کلچر ڈے کے موقع پر ریلی بھی نکالی گئی۔