فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی، عمارہ حکمت

پیر 5 دسمبر 2022 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے کہا ہے کہ امید ہے بھارتی شائقین فلم کو سینما گھروں میں بھی دیکھیں گے،فی الحال ہماری بھارت میں کسی سے بھی فلم ریلیز کرنے کے حوالے سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطی میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اب بھارت میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے۔

تاہم میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارتی شائقین اس فلم کو سینما گھروں میں بھی دیکھیں گے۔انہوں نے بھارت میں پاکستانی فلم کی ریلیز کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہماری بھارت میں کسی سے بھی اس طرح کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :