Live Updates

وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن سے لندن سے آئے اوورسیز پاکستانیز وفد کی ملاقات

ون ونڈو کے تحت اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کی جائے رہی

پیر 5 دسمبر 2022 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن نے اوورسیز پاکستانیز وفد سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز کے لیے اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں تمام سہولیات فراہم کی جائے رہی ہیں۔

ون ونڈو میں مال مرکز، نادرا، ایل ڈی اے کا ڈیسک سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب دیار غیر بسنے والے پاکستانیز کسی بھی پریشانی کے بغیر فوری اپنا زمینی فرد کا ریکارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس طرح ناراد کے ڈیسک سے فوری طور پر اپنے شناختی کارڈ بھی اپڈیٹ یا نئے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن پنجاب نے اوورسیز پاکستانیز وفد کو بتایا کہ ایل ڈی اے، اینٹی کرپشن اور لاہور ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیز کی مدد کے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی زیر نگرانی ڈیسک قائم کرئے گئے ہیں۔

جہاں اوورسیز پاکستانیز کو ہمہ وقت سہولیات فراہم کی جائے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے سٹم کو آن لائن کر دیا ہے۔ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے تمام تر انفارمیشن آن لائن فراہم کر دی ہے۔ وہ دنیا بھر سے کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے اپنی معلومات بغیر کسی پریشانی کے حاصل کرسکتے ہیں۔

وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے کام اور فراہم کی جانیوالی تمام کے بارے اندرون اور بیرون ممالک آگاہی مہم بھی دی جائے رہی ہیں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ اوورسیز پاکستانیز کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے بارے آگاہی دی جائے اور وہ اپنے مسائل سے کمیشن کو آگاہ کر سکتی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات