پشاور پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون، 7ملزمان گرفتار

پیر 5 دسمبر 2022 21:53

پشاور پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) تھانہ چمکنی پولیس اور تھانہ شاہ پور نے جرائم پیشہ اور منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مزید 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار ملزمان ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں دیگر جرائم میں ملوث ملزمان سمیت اپنے مخصوص گاہک سے آرڈر حاصل کرکے موٹر سائیکل کے ذریعہ منشیات سپلائی کر نے والے ملزمان بھی شامل ہیں،تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 9 کلوگرام چرس،ایک کلو گرام ہیروئن ،1کلوگرام کے قریب آئس،4 عدد پستول اور سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔