سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں‘453 افراد گرفتار

پیر 5 دسمبر 2022 21:53

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں‘453 افراد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گزشتہ ہفتے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 453 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے جبکہ اس کے بعد آپریشن کرکے تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کی مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :