م*کراچی،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،قیس منصور شیخ

پیر 5 دسمبر 2022 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین انسان دوست پارٹی قیس منصور شیخ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے کرائم سے تاجر پریشان ہیں شہر میں کئی تاجروں کو لوٹا گیا لیکن پولیس ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے اور شہر میں ڈاکو بے لگام ہیں جس کی وجہ سے راہگیر کاروباری افراد سب پریشان حال ہیں اور بے چینی کی کیفیت میں ہیں شہریوں پر ظلم کی انتہا ہے جو لوگ صاحب ثروت ہیں وہ تو اپنی سیکورٹی کا انتظام کرسکتے ہیں غریب شہری کہا جائیں ہم مطالبہ کرتے ہیں سب پہلے بڑے لوگوں کی سیکورٹی پر جو پولیس اہلکار تعینات ہیں پروٹوکول کے نام پر، فل فور ان اہلکاروں تھانوں میں تعینات کیا جائے تاکہ تھانوں میں پولیس کی کم نفری کا مسلہ ہے وہ ختم ہو،حکومت پولیس پیٹرولنگ کا اسر نو جائزہ لے پولیس کا گشت نہ ہونا ڈاکوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے یوسف گوٹھ اورنگی ٹاون کے پورے کراچی کے تاجر شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سے تنگ آچکے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی جی سندھ پولیس فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس میں جاری سفارشی کلچر کو ختم کریں،وی آئی پی کے نام جس لوگوں کو پولیس رینجرز اور ایف سی کی سیکورٹی دی گئی ہے اسے واپس لیا جائے جرائم کی شرع میں اضافہ ہورہا ہے اب دوبارہ اغواء برائے تاوان اور کم وقت کے لیئے اغواء کیئے جانے کی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے شہریوں کو کس رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کہاں گیا آپ کے سیف سٹی کا پروجیکٹ یہ سال بھی اختتام ہونے پر ہے وہ کون سال ہوگیا جب سیف سٹی کا پروجیکٹ مکمل ہوگا کہا ں لگائے آپ نے سی سی ٹی وی کیمرے، اگر حکومت اور متعلقہ اداروں نے عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیئے تو ہم وزیر اعلی ہاوس کا گھراؤں کریں گی