پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری عنائیت میراں کے قتل کے 24 سال پرانے کیس کی سماعت (کل)ہوگی

پیر 5 دسمبر 2022 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) لاہور کی سیشن عدالت میں پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری عنائیت میراں کے قتل کے 24 سال پرانے کیس پر سماعت (کل) منگل کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ 24 سال پرانے مقدمہ پر سماعت کریں گے ۔مقدمہ میں ملوث ایک ملزم صابر کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا جائے گا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ وحدت کالونی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔