Live Updates

نئے صوبوں کا بل کمیٹی کی تشکیل اور شوشہ صوبائی وحدیت پر حملہ ہے اس سازش کے خلاف ہر محاز پر مذاحمت کریں گے، سید زین شاہ

سندھ کے عوام زرداری لیگ کی کرپشن لوٹ مار سے تنگ اور بیزار ہیں اور اب الیکشن میں ووٹ عوام اور سندھ دشمن زرداری لیگ کی بجائے سندھ دوست نمائندوں کو دے کر کامیاب کریں گے، پریس کانفرنس

پیر 5 دسمبر 2022 20:40

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا بل کمیٹی کی تشکیل اور شوشہ صوبائی وحدیت پر حملہ ہے اس سازش کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی کے فورم پر ہر محاز پر مذاحمت کریں گے۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ نے مرکزی رہنما جگ دیش اہوجا روشن برڑو پروفیسر انعام بھٹی امیر آزاد پھنور منیر نائچ اور حیدر شاہ کے ہمراہ گولارچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نئے صوبوں کا بل کمیٹی کی تشکیل اور شوشہ صوبائی وحدیت پر حملہ ہے اس سازش کے خلاف ہم سب متحد ہو کر سندھ ایکشن کمیٹی کے فورم سے ہر محاز پر مذاحمت کریں گے سندھ بھر میں جدوجہد سے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔

قوم پرست رہنما سید زین شاہ نے کہا کہ ایک جانب زرداری حکمران ٹولہ کی سندھ کے خزانے وسائل کی لوٹ مار زمینوں اور شہری قیمتی پلاٹوں پر قبضے کراچی کی ہزاروں ایکڑ زمین ملک ریاض سمیت دیگر قبضہ خور غیروں اور پناہ گیروں کے حولے کر کہ سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گی اور دولت کی حوس نے زرداری ٹولے نے سندھ کی واحدیت کو بھی دا پر لگا دیا ہے زرداری اقتدار اور مفاد کی خاطر ایم کیو ایم کی ہر ناجائز فرمائیش پوری کر رہا ہے،سندھ کے مسائل کراچی بلدیات کا انتظامی ڈانچہ اور اداروں کے اختیارات حوالے کرنے کے خفیہ معاہدے بلدیاتی ایکٹ میں من پسند تبدیلی کی کوشش کے بعد سندھ دشمنی کی انتہا اب نئے صوبوں کی تشکیل کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام زرداری لیگ کی کریپشن لوٹ مار سے تنگ اور بیزار ہیں اور اب الیکشن میں ووٹ عوام اور سندھ دشمن زرداری لیگ کی بجائے سندھ دوست نمائندوں کو دے کر کامیاب کریں گے۔انہوں کہاکہ ایس یو پی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کی قیادت میں سندھ الیکشن کمیٹی سندھ کے عوام کو مخلص صاف ایماندر سندھ اور عوام دوست نمائندوں کو نامذد کر کے زرداری لیگ کے متبادل قیادت فراہم کرے گی جس کے لئے ہم پی ٹی آئی سے بھی بات کر سکتے ہیں۔

سید زین شاہ نے کہا حالیہ بارشوں اور سیلاب میں حکمران بااثر شخصیات کی جاگیروں زمینوں باغات فصلوں محلوں کو بچانے کے لئے منچھر جھیل پران ندی مختلف سیم نالوں اور نہروں میں شگاف ڈالے گے اربوں روپے کی زرعی معشیت گھر بار املاک کو تباہ کر دیا گیا،ظالم حکمرانوں نے پیسوں کی لالچ میں انسانیت کی توہین اور تزلیل کی دنیا بھر سے ملنے والی گھربوں ڈالڑ کی امداد بھی ہڑپ کر گے جو راشن اور امداد تقسیم گی وہ بھی وزیروں مشیروں ارکین اسمبلی پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور وڈیروں کے ہاریوں نوکروں اور من پسند افراد میں کی گی۔ انہوں نے کہا سیلاب متاثرہ کی مکمل بحالی اور دنیا بھر سے ان کے لئے ملنے والی امداد کی فراہمی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات