ش* سٹی ٹریفک پولیس کا ایف سی کالج میں ٹریفک آگاہی سمینار کا اہتما م کیا گیا

پیر 5 دسمبر 2022 20:50

ٹ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) سٹی ٹریفک پولیس کا ایف سی کالج میں ٹریفک آگاہی سمینار کا اہتما م کیا گیا ۔سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔روڈ سیفٹی ٹیم سمیت سینکڑوں طلبہ و طالبات کی شرکت،ٹریفک آگاہی سمینار میں پرنسپل،وائس پرنسپل اور اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔سی ٹی او لا ہو ر ڈاکٹر اسد ملہی نے کہا کہ حادثات میں کمی اور محفوظ سفر کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری ضروری ہماری نوجوان نسل باصلاحیت اور روشن مستقبل کی ضامن ہے ہر کام سختی سے نہیں کیا جاسکتاآگاہی فراہم کرتے ہوئے شہریوں میں شعور اجاگر کیا جا رہا ہے اچھا ڈرائیور وہ ہے جو محفوظ ڈرائیونگ کرے، ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر ٹریفک آگاہی کے بعد کریک ڈاؤن سے مثبت نتائج حاصل ہوئے،سڑک پر غلطی پر دوبارہ سیکھانے کا موقعہ نہیں ملتا،شہریوں کو محفوظ اور صاف راستہ دینے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،مہذب معاشرے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک قوانین کی پابندی سے لگایا جا سکتا ہے ،ہمیں ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہیے،ٹریفک میں ہمیں اپنی غلطیاں بہت کم نظر آتی ہیں،منعظم ٹریفک کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، وارڈنز کیساتھ ساتھ شہریوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے،ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں اور ان پاسداری کرنے میں انہی کا فائدہ ہے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لا ہو ر نے کہا کہ ٹریفک ایجوکیشن کو بنیادی تعلیم کا جزو ہونا چاہیے،لاہور میں 70 لاکھ سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، ہم آپ کی زندگی کو بچانے کیلئے کھڑے ہیں