u سپیکر محمد سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس

,پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق سوالات دریافت کیے گئے جن کے جوابات صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر علی ملک نے دیئے

پیر 5 دسمبر 2022 20:50

\ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سپیکر محمدسبطین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔آج کے اجلاس میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق سوالات دریافت کیے گئے جن کے جوابات صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر علی ملک نے دیئے۔ دورانِ اجلاس دی پنجاب ٹرسٹس ترمیمی بل 2022 اور پنجاب منسٹرز سیلریز، الاونسزاینڈ پریویلجز ترمیمی رپیل بل 2022 ایوان میں پیش ہوئے جنہیں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جبکہ دی پنجاب امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبیلٹی بل 2022، دی متحدہ علماء بورڈ پنجاب بل 2022 اور پروونشل موٹر وہیکل ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش ہوئے اور متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے۔

مزید برآں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2022،دی گرینڈ ایشین یونیورسٹی آف سیالکوٹ ترمیمی بل 2022اور دی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ترمیمی بل 2022 ایوان میں متعارف کرائے گئے جنہیں سپیکر محمد سبطین خان نے سٹینڈنگ کمیٹی آن ہائر ایجوکیشن کے سپرد کر کے دو ماہ کے اندر تینوں بلز پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں اجلاس میں مختلف محکمہ جات کی آڈٹ رپورٹس پیش کی گئیں۔ اجلاس میں آج کے ایجنڈے پر موجودہ سیاسی صورت حال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر عام بحث ہونا تھی جسے سپیکر نے ممبران کی رائے سے اگلے اجلاس تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر محمد سبطین خان نے اجلاس 19 دسمبر 2022 بروز پیر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا