۳لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو اداکارہ صوفیہ مرزا کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی

پیر 5 دسمبر 2022 20:55

eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو اداکارہ صوفیہ مرزا کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے صوفیہ مرزا کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔اداکارہ صوفیہ مرزا کے وکیل نے دلائل دئیے کہ عمر فاروق کے ساتھ بچیوں کی حوالگی کا کیس چل رہا ہے پیروی سے باز نہ آنے پر دھمکایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمر فاروق کی ایما ء پر پولیس اور ایف آئی اے گھر پر چھاپے مار رہی ہے،عمر فاروق محکمہ امیگریشن کی ملی بھگت سے بچیوں کو بیرون ملک لے گیا ہے۔عدالت نے عمر فاروق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالتی اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے جبکہ نادرا نے ملزم کا شناختی کارڈ عدالتی حکم کی روشنی میں بلاک کر رکھا ہے۔استدعا ہے عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔تھانہ کیولری گرائونڈ کے ایس ایچ او نے جواب داخل کرواتے ہوئے بتایا کہ پولیس صوفیہ مرزا کو ہراساں نہیں کررہی نہ ہی ان کے خلاف کوئی درخواست ہے۔عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی