s کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی میں رد و بدل کر دیا گیا

ٹ*سردار ایاز صادق کی جگہ دوبارہ اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے چئیرمین مقرر

پیر 5 دسمبر 2022 21:05

آسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی میں رد و بدل کر دیا گیا ،سردار ایاز صادق کی جگہ دوبارہ اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے چئیرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں تبدیلی اعظم نذیر تارڑ کی دوبارہ وزیر قانون کا قلمدان سنبھالنے کے بعد کی گئی ایاز صادق اب کمیٹی کے رکن ہیںوزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر تجارت سید نوید قمر کمیٹی کا حصہ وزیر مواصلات اسعد محمود، وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین، وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی بھی کمیٹی کے اراکین میں شامل وزیر قانون کا قلمدان واپس ہونے کے ایاز صادق کے پاس وزارت اقتصادی امور اور سیاسی امور کے قلمدان ہیں