Live Updates

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بننے کو تیار

پیر 5 دسمبر 2022 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ چار سال بعد سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بننے کو تیار ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں قائمہ کمیٹیوں کے لییمشاورت جاری ہے، متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ اسمبلی میں چار قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے ایم کیو ایم بھی گزشتہ 4 برس میں سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں بنی، سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں بھی اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات