روس سے پیٹرول مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر جنوری میں پیشرفت متوقع

روس برینٹ آئل مارکیٹ کے مقابلے میں 20 سے 30 ڈالر فی بیرل تیل سستا دے گا

Abdul Jabbar عبدالجبار منگل 6 دسمبر 2022 11:16

روس سے پیٹرول مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر جنوری میں پیشرفت متوقع
اسلام آباد (اردوپوائنٹ ،اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر 2022ء) روس سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر جنوری میں پیشرفت متوقع ہے،روس کے ساتھ انشورنس شیپنگ اور دیگر چارجز پر بات ہونا باقی ہے۔ دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر جنوری میں پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔روس پاکستان کو سستا تیل دینے کیلئے تیار ہے،جبکہ روس پاکستان کو ہمسایہ ممالک جیسی قیمتوں پر سستا تیل دے گا۔

روس برینٹ آئل مارکیٹ کے مقابلے میں 20 سے 30 ڈالر فی بیرل تیل سستا دے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا،پیٹرول اور ڈیزل بھی کم قیمت پر دے گا۔عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ روس کا دورہ کامیاب رہا اور ہماری امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے روس سے گیس پائپ لائن معاہدوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔

روس پاکستان کو ڈیزل اور پٹرول کم قیمت میں دے گا،روس کی سرکاری کمپنیوں کے پاس ایل این جی نہیں تھی۔روس کے ساتھ دو گیس پائپ لائنز پر بات پو رہی ہے۔روس کے ساتھ خام تیل، پٹرول اور ڈیزل سے متعلق معاہدے ہو گئے۔20 ہزار ٹن ماہانہ پر ایل پی جی منگوائی جا رہی ہے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ روس ہمیں رعایت پر خام تیل فراہم کرے گا۔ روس پاکستان کو پٹرول اور ڈیزل بھی ڈسکاؤنٹ پر دے گا۔

روس کے پاس بھی ایل این جی موجود نہیں۔روس میں نجی کمپنیوں سے ایل این جی کے لیے بات چیت شروع ہو گئی۔مصدق ملک نے کہا روس کی حکومت ایل این جی کے نئے کارخانے بنا رہی ہے۔روس کے نئے کارخانوں سے ایل این جی کے نئے معاہدے کریں گے۔اگر آگے بڑھنا ہے تو ہمیں توانائی چاہیے۔وزیر مملکت نے کہا وزیراعظم کا حکم ہے ملک کو زراعت میں خود کفیل ہونا ہوگا۔کارخانوں کی چمنیوں سے ہر وقت دھواں نکلنا چاہئیے۔اس سے روزگار ملتا ہے،وزیراعظم نے کہا ہے چاہتا ہوں ہر نوجوان کو نوکری ملے،معیشت بڑھے گی تو نوکری ملے گی۔