Live Updates

حکومت کے صدر عارف علوی کے ذریعے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے

پی ٹی آئی کو حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کے ذریعے پیغام کا انتظار تھا،مذاکرات کا سلسلہ حکومت کی جانب سے روکا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 6 دسمبر 2022 11:19

حکومت کے صدر عارف علوی کے ذریعے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 5دسمبر 2022) پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد سیاسی میدان میں مشاورت ، مذاکرات اور رابطوں کا سلسلہ جاری تھا۔فی الحال حکومت کے صدر عارف علوی کے ذریعے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر علوی کے ذریعے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات جاری تھی۔

مذاکرات کا سلسلہ حکومت کی جانب سے روکا گیا،پی ٹی آئی کو حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کے ذریعے پیغام کا انتظار تھا۔پی ٹی آئی کو اسمبلیاں توڑنے کے لیے اسحاق ڈار کے جواب کا انتظار ہے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جواب نہ آیا تو بیس دسمبر تک اسمبلیاں توڑ دیں گے۔انہوں نے کہا صدر عارف علوی اور اسحاق ڈار کی دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا الیکشن پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ہم کہتے ہیں اعلان کریں ، وہ کہتے ہیں بیٹھ کر بات کر لیتے ہیں۔اسحاق ڈار نے صدر کو کہا تھا نوازشریف سے مشاورت کرکے آپ کو بتاؤں گا لیکن ابھی تک بات آگے نہیں بڑھی۔ادھر وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے مشورہ دیا ہے کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مشورہ ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کی پیشکش پر غور کرنا چاہیے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ خان صاحب کے مطالبے میں عملاً کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شرائط نہ رکھیں، تمام معاملات پربات کی جاسکتی ہے، لیڈر وہ نہیں ہوتا جو پہلے اعلان کرے اور عمل نہ کرے۔جبکہ وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان نے مذاکرات کرنے ہیں تو سیدھے طریقے سے کان پکڑیں، الیکشن کی تاریخ لینے کے لیے سیاستدان بنیں، کسی سیاستدان کےساتھ بیٹھیں،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات