Live Updates

100ارب کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے،عمران خان

این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا، جس کے باعث ان 2 چور خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 سال میں ملک کا قرض 4 گنا بڑھا دیا، سابق وزیراعظم

منگل 6 دسمبر 2022 12:03

100ارب کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 1100ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوںنے کہاکہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا، جس کے باعث ان 2 چور خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 سال میں ملک کا قرض 4 گنا بڑھا دیا۔فسابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ این آر او ٹو اس سے بھی زیادہ شرم ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو کے ذریعے 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جا رہا ہے، قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ڈاکا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات