پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے،ورلڈ بینک

پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی

منگل 6 دسمبر 2022 12:03

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے،ورلڈ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔فورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی جبکہ بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں برس بھارت کوترسیلات100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جنوری اور ستمبر کیدوران ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیکی قدر میں 36 فیصدکمی ہوئی۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بیگھرہوئے ان متاثرین میں افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔