Live Updates

اس بات کے حق میں ہوں کہ حکومت کواپنی مدت پوری کر نے دینا چاہیے ، اسد عمر

صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اگر وفاقی حکومت صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرا ئے گی توعام انتخابات مزید آگے جا سکتے ہیں، رہنما تحریک انصاف

منگل 6 دسمبر 2022 12:03

اس بات کے حق میں ہوں کہ حکومت کواپنی مدت پوری کر نے دینا چاہیے ، اسد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے کہا ہے کہ اس بات کے حق میں ہوں کہ حکومت کواپنی مدت پوری کر نے دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے اس بات کے حق میں ہوں کہ حکومت کو مدت پوری کرنے دینا چاہیے کیونکہ جانتا تھا 13جماعتی اتحاد کیلئے حکومت چلانا آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اگر وفاقی حکومت صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرا ئے گی توعام انتخابات مزید آگے جا سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات