کہاں ہوئے تھے دھماکے، صدر پوتن گاڑی چلا کر پل پر پہنچ گئے
دھماکے نے پل کی ایک سائیڈ پر بنی سڑک کو تباہ کر دیا تھا اور اس پر ٹریفک کا سلسلہ بھی بند ہو گیا تھا
منگل 6 دسمبر 2022 12:33
(جاری ہے)
اس موقعے پوتن کو یہ پوچھتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ ’کہاں دھماکے ہوئے تھی پوتن مزید کہتے ہیں کہ ہم دائیں طرف سے ڈرائیو کر کے پہنچے ہیں، جہاں تک میرا خیال ہے بائیں طرف مرمت کا کام ہو رہا ہے۔
اس کو جلد پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پل کو ایک پھر آئیڈیل حالت میں لانا ہے۔صدر پوتن پل کے مختلف حصوں پر پیدل بھی سفر کرتے ہوئے جائزہ لیتے ہیں۔یہ یورپ کا سب سے بڑا پل ہے، جس کے کچھ حصے اب بھی جلے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔یوکرین نے ابھی تک اس پل پر ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جو کہ صدر پوتن کی 70 ویں سالگرہ کے اگلے روز ہوئے تھے۔دھماکوں کے بعد روسی فیڈرل سکیورٹی سروسز نے کہا کہ یہ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس نے کروائے۔دھماکے نے پل کی ایک سائیڈ پر بنی سڑک کو تباہ کر دیا تھا اور اس پر ٹریفک کا سلسلہ بھی بند ہو گیا تھا۔دھماکے سے اس وقت پل پر گزرنے والے تیل کے ٹینکرز کو آگ لگ گئی تھی اور کئی ٹینکرز تباہ ہو گئے تھے جو کہ کریمیا جا رہے تھے۔2014 میں روس نے کریمیا کو ساتھ ملایا تھا جس کو 1954 میں خروشیف نے سوویت روس سے نکال کر سوویت یوکرین کا حصہ بنایا تھا اور 1994 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد روس نے اس کو تسلیم کر لیا تھا۔یوکرین نے روس نے کریمیا واپس لینے کا عزم ظاہر کیا کیونکہ اس پر ہونے والے حملے کے بعد تمام جنگی سازوسامان کی سپلائی اسی پل کے ذریعے ہوتی ہے۔اس پل کو پوتن کے کے ساتھی ارکیدے روٹنبرگ کی کمپنی نے بنایا تھا۔ جو بہت بڑا ڈھانچہ رکھتا ہے اور یورپ کا سب سے لمبا پل ہے۔پوتن نے پل کی تکمیل پر اس کی تعریف کرتے ہوئے فخر کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس سے قبل سوویت رہنماؤں نے اس کی تعمیر کا خواب دیکھا تھا مگر بنا نہیں پائے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.