3 ہفتوں میں99 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے

رواں سال مجموعی طور پر 08 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس ہوئے

منگل 6 دسمبر 2022 12:33

3 ہفتوں میں99 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور03 ہفتوں کے دوران 99 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 08 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ سی ٹی او کے مطابق مال روڈ پر 95 فیصد موٹرسائیکلوںنے ہیلمیٹ پہننا شروع کردئیے جس سے لاہور کے ہسپتالوں میں ہیڈانجری کے کیسز میں واضح کمی آئی۔

متعلقہ عنوان :