فلم ’دی لیجنڈ اف مولاجٹ‘‘ نے پاکستانی سینما گھروں میں 90کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے،عمارہ حکمت

فلم کو دنیا بھر میں بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے ، بھارت میں فلم کو ریلیز کرنے کے حوالے سے ابھی کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوئی

منگل 6 دسمبر 2022 13:17

فلم ’دی لیجنڈ اف مولاجٹ‘‘ نے پاکستانی سینما گھروں میں 90کروڑ کا بزنس ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) فلم ’دی لیجنڈ اف مولاجٹ‘‘ نے پاکستانی سینما گھروں میں 90کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ان خیالات کا اظہارمعروف پروڈیوسرعمارہ حکمت کی میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں دبئی میں موجود ہوں متحدہ عرب امارات سمیت فلم کو دنیا بھر میں بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے جہاں تک بھارت میں فلم کو ریلیز کرنے کی بات ہے اس حوالے سے ابھی کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوئی دعا گوں ہوں کے بھارتی فلمی شائقین بھی اس فلم کو اپنے سینما گھروں میں دیکھ سکیں کیونکہ یورپ امریکہ دبئی سمیت دنیا بھر میں رہنے والے بھارتی شہریوں نے فلم کو دیکھ کر بے حد پسند کیا اور ان کی جانب سے بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی فلم دی لیجنڈ اف مولا جٹ پاکستانی سینما گھروں میں ٹرینڈ سیٹ مووی بن چکی ہے جبکہ بہت سے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے سر پکڑ لئے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اب ہمیں بھی اس طرح کی بڑے بجٹ اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فلمیں بنانا ہوگی تاکہ شائقین کی توقع پر پورا اتر سکے اور فلم دی لیجنڈ اف مولاجٹ کی طرح کامیاب فلمیں بناسکے شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کی مزید فلمیں سینما گھروں کی زینت بن گئی توفلم انڈسٹری ترقی اور کامیابی کی جانب گامزن ہوجائے گی جبکہ اب دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک بار پھر مولا جٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ڈیزائینر فہد حسین نے موسم سرما کی کلیکشن میں مولا جٹ اور اسکے گنڈاسے کو پرنٹ کیا۔اس کلیکشن میں دارو کے خنجر کو بھی ایمرائیڈری سے ڈیزائین کیا ہے ڈیزائینر فہد حسین نے اپنی موسم سرما کی کلیکشن کو متعارف کرادیافہد حسین کے ڈیزائین کردہ یہ sweatshirt فلیس، کاٹن اور پولیسٹر فیبرک پر مشتمل ہے۔ یہ سوئٹوئیر مردوں اور خواتین دونوں کے ہی لیے ڈیزائین کیا گیا ہے۔جبکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے متاثر ہوکر اس کلکیشن کے ڈسپلے میں ماڈلز نے اسی فلم جیسی جیولری بھی پہنی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں۔