ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کا آغاز ، دفعہ144نافذ

منگل 6 دسمبر 2022 18:48

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر نصر اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ، پولیو مہم 5دسمبر سے 10 دسمبر2022ءتک جاری رہے گی ۔ دفعہ 144 کا نفاذپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر لگایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بزرگ شہری، بچے، خواتین اور مریض موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے، ضلعی انتظامیہ کےجاری اعلامیہ کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 5دسمبر2022سے10دسمبر2022تک جاری5روزہ خصوصی پولیو مہم کے دوران سیکورٹی خدشات اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے پیش نظرڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے دفعہ 144کے نفاذ کا اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 5سے10دسمبر2022ءتک جاری خصوصی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں دفعہ144کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم بزرگ شہری، بچے، خواتین اور مریض موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

\378