پی ٹی آئی کا کوئی مستقل نہیں ہے وہ صرف لاڈلوں کا ٹولہ ہے ،طاہر کھوکھر

میرپور کی عوام 8دسمبر کو (ن) لیگ کو فتح سے ہمکنار کرینگے ، پی ٹی آئی لاڈلوں کے مسلط شدہ ٹولے کو عبرت ناک شکست سے دو چار کریں گے، رہنماء ایم کیو ایم آزاد کشمیر

منگل 6 دسمبر 2022 18:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) ایم کیو ایم آزاد کشمیر ے سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر ٹرانسپورٹ و سیاحت محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ ن لیگ میرپور سے کلین سویپ کرے گی ،پی ٹی آئی کا کوئی مستقل نہیں ہے وہ صرف لاڈلوں کا ٹولہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرپور کی عوام 8دسمبر کو ن لیگ کو فتح سے ہمکنار کریں گے اور پی ٹی آئی لاڈلوں کے مسلط شدہ ٹولے کو عبرت ناک شکست سے دو چار کریں گے ،اطہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ میرا دعوہ ہے کہ ن لیگ میرپور سے کلین سویپ کرتے ہوئے مسلط شدہ ٹولے اور کشمیر فروش عمران خا ن کی کو عبرت ناک شکست سے دو چار کریں گے ۔

پی ٹی آئی کی حکومت ریاستی عوام کی فلاح و بہبود میں ناکام ہو چکی ہے ،مظفرآبا د ڈویژن سمیت پونچھ ڈویژن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اب میرپور کی عوام بچی کھچی تبدلی کو ووٹ کی طاقت سے منگلا یم میں دفن کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھر نے کہا کہ ن لیگ میرپور میں بلدیاتی انتخاب جیتنے کے بعد میرپور میں محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔انہوں نے میرپور کے ڈسٹرکٹ کونسلر اور وارڈ کونسلر کے دفاتر کے دورے کیئے اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدوں میں نہ آئیں ان کی کشتی ڈوب چکی ہے ان کا ریاست میں کوئی مستقبل نہیں یہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور تبدیلی کے جھوٹے نعرے سے عوام کی ہمدریاں سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ن لیگ کے امیدواروںکو کامیاب بنائین تاکہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ بھی ہو سکے اور اس ریاست پر مسلط شدہ ٹولے سے جان چھوٹ سکے جس نے آزاد کشمیر کی عوام کو تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ۔

طاہر کھوکھر نے میرپور میں مختلف وارڈز کا وزٹ کیا اور کمپین کی جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹوں کی پرچی سے کامیاب بنائیں اور مسلط شدہ پی ٹی آئی ٹولے کو عبرت ناک شکست سے دو چار کریں۔انہوںنے کہا کہ ن لیگ نمبر ایک پر ہوگی دوسرے پر آزاد اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہوگی اس طرح ن لیگ میرپور میں ن لیگ بلدیاتی انتخابات میں میدان مارے گی۔

ایم کیو ایم ن لیگ کے اتحادی جماعت ہے ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اور زمہ داران ن لیگ کے امیدواران کو کامیاب بنانے کے لیئے کوششٰ تیز کر دیں اور ن لیگ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت کا کامیاب بنائیں ،انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن میں کوٹلی بھمبر اور میرپور میں ن لیگ پہلے نمبر پر ہوگی۔