اسلام میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی چار افرا دمیں ڈینگی وائرس کی تشخیص

منگل 6 دسمبر 2022 18:55

اسلام میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی چار افرا دمیں ڈینگی وائرس کی تشخیص
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) وفاقی دارالحکومت اسلام میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی چار افرا دمیں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ گھنٹوں میں 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی،اسلام آباد میں ڈینگی سے جاںبحق افراد کی تعداد 11 ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 396 ہوگئی ،ڈینگی کے چاروں کیسز دیہی علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 3 ہزار 147 ہوگئی، شہری علاقوں میں بھی 24 گھنٹوں میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 2 ہزار 249 ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں شہر کے کسی سرکاری ہسپتال میں ڈینگی مریض منتقل نہیں ہوا۔ ڈی ایچ او کے مطابق شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :