ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

منگل 6 دسمبر 2022 18:57

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنرز،کامران اشرف، مہتاب احمد خان،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، سی او ایجوکیشن ملک ظفر عباس ریحان، ڈپٹی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے،اجلاس میں ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید نے ضلع بھر میں ڈینگی کے انسداد کے سلسلے میں انسدادی کاروائیوں کی تفصیلات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ا ن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس میں تعطل نہیں آنا چاہیے اور اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو وقفے وقفے سے چیک کیا جائے تاکہ کوئی جگہ کلیئرنس کے بغیر نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کباڑ خانوں،ٹائر شاپس،قبرستانوں،پودوں کی نرسریوں اور دیگر مشتبہ جگہوں پر بھی گہری نظر رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے موثر اور نتیجہ خیز مہم جاری رہنی چاہیے، انہوں نے کہا موجودہ سیزن میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے موثر اقدامات جاری رہنے چاہیے تاکہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے، انہوں نے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں معمولی سی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

اجلاس کے دوران ضلعی انچارج ڈینگی نے سرویلنس سرگرمیوں کے نتائج سے آگاہ کیا۔\378

متعلقہ عنوان :