وزیرِ توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیرِ صدارت کے الیکٹرک انتظامیہ کے ساتھ اجلاس

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، سینیٹر یوسف بلوچ اور سیکریٹری توانائی ابوبکر مدنی کی بھی اجلاس میں شرکت

منگل 6 دسمبر 2022 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیرِ صدارت کے الیکٹرک انتظامیہ کے ساتھ ایک اجلاس آج محکم توانائی کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، سینیٹر یوسف بلوچ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساتھ اور کیماڑی کے سینئر نمائندوں خلیل ہوت، آصف خان دیگر کے علاوہ سیکریٹری توانائی سندھ ابوبکر مدنی اور محکم توانائی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مونس علوی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھی۔ اجلاس میں کراچی بالخصوص لیاری، کیماڑی، بلدیہ اور دیگر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے گفت وشنید کی گئی۔اس موقع پر وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے لیاری اور ملحقہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کی ہدایات دیں اور پینے کے پانی اور کہا کہ سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنوں پر لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تاکہ پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کی نکاسی کو ممکن بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہریوں کے فوری مسائل کے حل کے لئے کے الیکٹرک کی جانب سے علاقوں میں کیمپ لگانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے اور ریلیف دینے کے لئے طریق کار وضع کرنے اور صارفین کے لئے آسانی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔