نیب نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا

منگل 6 دسمبر 2022 22:38

نیب نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔نیب کی جانب سے ضلعی انتظامیہ لاہور کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں اسحاق ڈار کے پانچ بنک اکائونٹس اور ایک گھر کو بحال کرنے کا کہا گیا ہے ۔ نیب کے مراسلے میں اسحاق ڈار کے 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہائوس کو واپس دینے کا کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میںاسحاق ڈار کے بینک الفلاح (2)،حبیب بنک ،الائیڈ بنک اورالبراقہ بنک کے اکاونٹس کو بحال کرنے کا کہا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے نیب کو خط کی تصدیق کیلئے جوابی مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد اور اکائونٹس کی بحالی بارے جومراسلہ بھیجا ہے اس کی تصدیق کی جائے ۔نیب کے تصدیقی مراسلے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے اکائونٹس اور جائیدادکو بحال کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :