ایشین کپ فٹبال کی میزبانی سے بھارت دستبردار، سعودی عرب واحد امیدوار رہ گیا

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن اور سعودی عریبین فٹبال فیڈریشن کو میزبانی کے لیے 17 اکتوبر 2022 کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا

منگل 6 دسمبر 2022 22:43

ایشین کپ فٹبال کی میزبانی سے بھارت دستبردار، سعودی عرب واحد امیدوار ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ 2027 کی میزبان کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔اے ایف سی کے مطابق آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن اور سعودی عربین فٹبال فیڈریشن کو میزبانی کے لیے 17 اکتوبر 2022 کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب بھارت کی دستبرداری کے بعد سعودی عرب کو 2027 کپ کی میزبانی باضابطہ طور پر دے دی جائے گی۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودیہ اہم فٹبال ایونٹ کی 2027 میں میزبانی کرے گا۔واضح رہے کہ 2023 ایشا کپ کی میزبانی چین کو کرنی تھی تاہم اب چین اپنی زیرو کوویڈ 19 کی پالسی کے باعث میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا۔جس کے بعد اب ایشین کپ اگلے سال قطر میں کھیلا جائے گا اور قطر ہی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔