ماہِ نومبرکے دوران347 سرچ آپریشنز کئے گئے

منگل 6 دسمبر 2022 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے لاہورپولیس کے روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ ماہِ نومبرکے دوران347 سرچ آپریشنز کئے گئے۔لاہور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشنزکئے۔دورانِ سرچ آپریشنز جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

افضال احمد کوثر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرچ آپریشنز کے دوران31ہزارسے زائد افراد کو چیک کیا گیا۔ دورانِ سرچنگ 03ہوٹلز،13 بس اڈوں ،225 دکانوں، 08 ہزار273گھروں جبکہ4136 کرایہ داروں کی تلاشی لی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ قانون شکنی کے مرتکب31 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر23 مقدمات درج کئے گئے۔افضال احمد کوثر نے کہا کہ ہوٹل آئی ایپ کے ذریعے عارضی سکونت اختیار کرنے والوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ پولیس افسران امن و عامہ کا قیام یقینی بنانے کیلئے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھیں۔