جیکب آباد میں انتظامی نااہلی سے بارش متاثرین کی اموات میں کمی نہ آئی،اموات کی تعداد نو ہوگئی

منگل 6 دسمبر 2022 22:47

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) جیکب آباد میں انتظامی نااہلی سے بارش متاثرین کی اموات میں کمی نہ آئی ڈینگی بخار سے بیواہ خاتوناور ملیریا سے بچہ فوت ،قصبہ جعفر آباد میںمتاثرین کی اموات کی تعداد 9ہو گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں انتظامی نااہلی کی وجہ سے بارش متاثرین کی اموات میں کمی نہیں آسکی ہے جیکب آباد کے قصبہ جعفر آباد بلیدی میں ڈینگی بخار سے 65سالہ بیواہ خاتون شاہ گل میرالی فوت ہو گئی مذکورہ قصبہ میں متاثرین کی اموات کی تعداد اب 9ہو گئی ہے علاوہ ازیں گڑھی خیرو کے قصبہ میر محمد رواہی میں 15سالہ فقیر محمد ملیریا بخار کی وجہ سے دم توڑ گیا معصوم ایک ہفتے سے بیمار تھا علاج کے لئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :