ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کانادرہ آفس کا دورہ

نادرا سسٹم کے حوالے سے اور عوام کی مسائل و مشکلات کے بارے میں استفسار کیا

منگل 6 دسمبر 2022 22:49

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے نادرہ آفس کا دورہ کیا،نادرا کے افسران اور دیگر اسٹاف سے نادرا سسٹم کے حوالے سے اور عوام کی مسائل و مشکلات کے بارے میں استفسار کیا اور بریفنگ لی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے منگل کو اچانک نادرا آفس کا دورہ کیا اس موقع پر نادرا افسران و دیگر اسٹاف نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر نے نادرا کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور نادرا کے پورے سسٹم اور عوام کی مسائل و مشکلات کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ نادرا ایک ایسا ادارہ ہے جس میں ہر قسم کے لوگوں کا واسطہ ہے چاہے وہ مرد و یا پھر خواتین ان سب کو قومی شناخت کارڈ کی ہر وقت ضرورت پڑتی ہے مگر یہ نادرا کے متعلقہ حکام اور اسٹاف کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی ان مسائل و مشکلات کو آسان اور سہیل بنا کر ان کی کام خوش اسلوبی سے سرانجام دے یہی ہم سب کی اخلاقی اور قومی ذمہ داریوں میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نادرا ایک اہم قومی ادارہ ہے جو معاشرے کو شناختی کارڈ جاری کرتا ہے ۔انہوں نے نادرا کے متعلقہ افسران اور اسٹاف کو تاکید کی گئی کہ وہ روزانہ دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے سائلیں جن میں مرد و خواتین ضعیف العمر بوڑھے لوگ سخت موسمی حالات میں یہاں حصول شناختی کارڈ کے آتے ہیں ان کے ساتھ نہ صرف اچھے رویے سے پیش آئے بلکہ شناختی کارڈ کے لئے ان کی تمام کوائف مکمل کرکے ان کی کام نمٹا جائے تاکہ ان کو بار بار آنے کی زحمت اور تکالیف نہ کرنا پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ اداروں میں مینجمنٹ کی فقدان کی وجہ سے لوگوں کے مسائل و مشکلات بڑھ جاتے ہیں اور پھر یہ مسائل ادارے کے لئے مشکلات کا سبب بن جاتے ہیں اگر اداروں میں مینجمنٹ صحیح ہوگا تو نہ عوام کے لئے مشکلات ہونگے نہ ہی اداروں کے مسائل کا موجب بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ نادرا افسران ایک ڈیسک قائم کرے تاکہ جو بھی سائل آئیگا اس کے کوائف کی چھان بین بروقت کرے تاکہ وہ انتظار نہ کرے اپنے تمام ضروری کوائف مکمل کرکے لائے اس سے نہ سائلیں کے لیئے مشکلات پیدا ہونگے اور نہ ہی نادرا آفس میں رش و بھیڑ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :