Live Updates

سیاسی ایڈمنسٹریٹر الیکشن کمیشن تماشائی بناہوا ہے، خرم شیرزمان

پی پی،ایم کیوایم کے لگائے ایڈمنسٹریٹر عوامی خدمت کیلئے نہیں بلکہ مال بنانے کیلئے ہیں،رہنما پی ٹی آئی

منگل 6 دسمبر 2022 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ کراچی کے عوام کو بتانا ضروری ہے شہریوں کی چمڑی کس طریقے سے اتاری جارہی ہے،دوجماعتیں پی پی،ایم کیوایم صوبہ دشمن ملک دشمن جماعتیں ہیں،کراچی میں اب ایم کیو ایم کی خواہش کے مطابق ایڈمنسٹریٹر لگائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ، ملک شہزاد اعوان، ڈاکٹر سنجے،علی جی جی ادیبہ حسن ہمراہ موجود تھے ۔خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ کراچی کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ مال بنانے کیلئے اپنے سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگانا چاہتے ہیں،مجبور قومی موومنٹ ہر ضلع میں اپنے ایڈمنسٹریٹر لگانا چاہتے ہیں،جو ضلع جنوبی، شرقی اور عربی سے مال بنائے گا اسے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ ملیگا،الیکشن کمیشن کی خاموشی پر حیرت ہے،الیکشن کمیشن تماشائی بناہوا ہے،الیکشن کمیشن سورہا ہے،15جنوری بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان نے کہا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر کراچی میں الیکشن میں دھاندلی کرنے میں مددگار ہوگا،کیا یہ شہر ان کے باپ کا ہے، یہ دو سیاسی جماعتیں سانپ اور ثپولے کی طرح ہے،گورنر ہاؤس میں جو میٹنگ ہورہی ہیں وہ الیکشن کرانے کیلئے نہیں ملتوی کرنے کیلئے ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی اس عمل کی مذمّت کرتی ہے اور مزاحمت بھی کرے گی، ہم عدالتوں سے رجوع کریں گے،ان کی ایک پریشانی ہے کہ کہیں پی ٹی آئی کا مئیر نہ اجائے،پی ٹی آئی کے مئیر سے کس بات کا خوف ہے، صرف خوف یہ ہے پی ٹی آئی کا مئیر کام کریگا عوام کی خدمت کریگا، کراچی میں روزانہ راہزنی کے واقعات ہورہے ہیں،نالائق پی پی شاید ستو پیکر سورہی ہے،یہ شہر سندھ کا دل ہے،معاشی حالات خراب کیے جارہے ہیں، امپورٹڈحکومت کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے،ادوایات کا فقدان ہے سندھ اسمبلی میں کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے، مگر مجبور قومی موومنٹ اور پی پی کی توجہ صرف اپنا 25 دن کیلئے ایڈمنسٹریٹر لانا چاہتے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ15 جنوری کے اعلان کے بعد الیکشن ملتوی ہوئے تو شدید ردعمل دیں گے،سعید غنی کے حلقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی ہوئی۔ سعید غنی نے اس بچے کو انصاف دلانے میں کیا کردار ادا کیا۔ اس شہر میں پی پی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں۔ اس شہر میں اللہ کی نعمت زحمت بن جاتی ہے۔ایڈز لاڑکانہ میں، نواب شاہ میں بھی کونسی دودھ کی نہریں ہیں۔

مراد علی شاہ نیچیمپین بن کر کل اسمبلی میں سیلاب کی تباہیوں کو بریف کیا۔ ایسا کونسا تیر مارلیا، ہم انتظار میں تھے کہ وزیر اعلیٰ چوری ہونے والے راشن پر بات کریں گے۔ مگر وزیر اعلیٰ نے راشن کی چوری کا ذکر تک نہیں کیا۔ چیف جسٹس کی عدالت میں مرتضیٰ وہاب کیخلاف درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ یہ کتنا لوٹیں گے اس شہر کو مٹیاری کا کیس ہم نہیں بھولیں گے،سندھ کے لوگوں کو بتائیں گے۔ مٹیاری اسکینڈل کے پیچھے صرف ڈی سی نہیں ہے۔ اکیلے ڈی سی نے پیسہ نہیں کھایا۔ مراد علی شاہ آپ کو ہم چھوڑیں گے نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات