صوبے میںصحت کارڈکی سہولت معطل نہیںہوئی،تیمورجھگڑا

منگل 6 دسمبر 2022 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) وزیرصحت وخزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے واضح کیاہے کہ صوبے میںصحت کارڈکی سہولت معطل نہیںہوئی بلکہ صوبائی حکومت اس ہیلتھ سروس کو معطل نہیں ہونے دیگی۔صوبائی اسمبلی اجلاس میں جماعت اسلامی کی رکن حمیراخاتون کے سوال پر وزیرصحت نے جواب دیاکہ ہم نے پہلی بارصحت کارڈمیںاحتساب کاعمل رکھا معیارپرپورانہ اترنے والی48ہسپتالزمیں صحت کارڈمعطل کرکے نئی32ہسپتالوں کوصحت کارڈمیں شامل کیاجائے اسی طرح صوبے میں 180سے زائداور پورے ملک میں ایک ہزارسے زائد ہسپتالزایسے ہیںہیں جہاں خیبرپختونخواکے عوام صحت کارڈاستعمال کرسکتے ہیں اسی طرح قبائلی اضلاع میں بھی صحت کارڈ کی یوٹیلائزیشن شروع ہوچکی ہے ۔

بی ایچ یوزکے حوالے سے دیگرایم پی ایز کے سوالات پر تیمورجھگڑا نے کہاکہ کنٹریکٹ ڈاکٹروں کے حوالے سے رولزکی منظوری کے بعد مسائل حل ہوناشروع ہوگئے ہیں جن علاقوں کے ڈی ایچ اوزمیں ڈاکٹروں کی کمی ہے کوشش ہوگی کہ اس کمی کوایک ہفتہ میں پوری کی جائے ،ڈاکٹروں کولگانے کااختیار ڈی جی ہیلتھ کاہوناچاہئے پسندوناپسندبنیادوں پر پوسٹنگ ٹرانسفارمرمیںسسٹم کی خرابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت نے کسی صورت سابقہ فاٹا کو پیسے ریلیزنہیں کرنے ،ہم نے وفاق سے پانچ ارب روپے لئے ہیں باقی آٹھ ارب روپے کے ترقیاتی کام قبائلی اضلاع میں التواء کاشکار ہیں گورنریہاں مرکز کانمائندہ ہے وہ صوبے کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ مسئلہ اٹھائے ۔