الیکشن کمیشن کا 7 دسمبر کو ووٹرز قومی دن منانے کا اعلان

دن کی مناسبت سے مختلف سیمینارز اور آگاہی واک منعقد کئے جائینگے‘ ترجمان

منگل 6 دسمبر 2022 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان 7 دسمبر کو ووٹرز کے قومی دن کے طور پر منا رہا ہے۔ ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں بھی اسی دن کی مناسبت سے مختلف سیمینارز اور آگاہی واک منعقد کئے جائینگے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی سطح کی سب سے بڑی تقریب پی سی ہوٹل پشاور میں دن 11 بجے منعقد ہوگی۔

جس کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس،آئی جی ایف سی، انتظامی افسران، نادرا اور دیگر محکموں کے سربراہان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی افراد شرکت کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان کو ان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کے اعتراف میں انہیں شیلڈز دی جائیگی۔اسی دن کو اجاگر کرنے کے لئے ہر ضلع میں ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی مختلف سیمینارز، تقریری مقابلے اور ریلیاں و آگاہی واک منعقد کئے جائینگے۔