فارمر ٹو فارمر پروگرام کے تحت 2 ڈچ فارمرز کا ساہیوال میں ایف سی ای پی ایل کی فیکٹری کا دورہ ،گائیوں کے شیڈ کے حوالے سے تبادلہ خیال

منگل 6 دسمبر 2022 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) پاکستانی ڈیری فارمرز کی تربیت اور ڈیری فارمنگ کے جدید طریقوں سے آگاہی کے لیے فریز لینڈ کمپینا پاکستان نے اپنے ڈیری ڈویلپمنٹ پروگرام (ڈی ڈی پی) کے پلیٹ فارم سے ہالینڈ کے تجربہ کار ڈیری فارمرز کو پاکستان مدعو کیا-فارمر ٹو فارمر پروگرام کے تحت 2 ڈچ فارمرز Petrus Adrianus اور Herman Gerhardنے ساہیوال میں ایف سی ای پی ایل کی فیکٹری اور ڈیری فارمز کا دورہ کیا - جہاں انہوں نے مقامی کسانوں کے ساتھ ڈیری فارمنگ کے جدید طریقوں جیسا کہ جانوروں کی صحت، خوراک اور پانی پلانا، بچھڑیوں کی پرورش، غذائیت سے بھر پور دودھ کا حصول اور جدید خطوط پر گائیوں کے شیڈ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا-فارمر ٹو فارمر پروگرام کے بنیادی مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایگری بزنس ایف سی ای پی ایل محمد سہیل سرور چوہدری نے کہا کہ ڈچ فارمرز کے اس دورے نے عالمی معیار کے مطابق مقامی کسانوں کی معلومات میں اضافہ کیا ہی- ہمارا مقصد ڈیری فارمنگ کو زیادہ منافع بخش بنانا، کسانوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق دودھ اور ڈیری مصنوعات کی پیداوار کو فروغ دینا ہی-ان اقدام کا مقصد عالمی معیار کے مطابق مقامی کسانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے - رواں سال کے آغاز میں ایف سی پی نے پاکستان میں ڈیری ویلیو چین کی بہتری اور اسے ترقی دینے کے لیے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (یو وی اے ایس) کے اشتراک سے پاکستان نیدرلینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سینٹر (پی این ڈی ڈی سی) کے قیام کا بھی اعلان کیا ہی-