پشاور: منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف اہم کاروائیاں،8ملزمان گرفتار

منگل 6 دسمبر 2022 21:35

پشاور: منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) تھانہ بڈھ بیر، تھانہ بھانہ ماڑی اور تھانہ غربی پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف اہم کاروائیاں کی ہے جس کے دوران مزید8ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر3 کلوگرام چرس، آدھا کلو گرام ہیروئن ،تین عدد پستول اور سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر، تھانہ بھانہ ماڑی اور تھانہ غربی پولیس نے منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا ، خصوصی کریک ڈائون کے دوران آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر اعجا ز نبی ، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی نور حیدر اور ایس ایچ او تھانہ غربی مبارک زیب کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں کے دوران ملزمان سید ان شاہ ولد اشرف، سید عالم ولد شیر افسر، محمد عمرولد ذوالفقار، عنایت ولد نعمت، کامران ولد عمران ، شاہ میر ولد شہزاد، رفیع اللہ ولد سراج الدین اور جھانگیر ولد غلام محمدکو گرفتار کیا ہے،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر3 کلوگرام چرس، ادھا کلو گرام ہیروئن ،تین عدد پستول اور سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔