ڈی سی لاہور کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس

منگل 6 دسمبر 2022 21:36

ڈی سی لاہور کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور کو ڈینگی مہم کے حوالے سے جاری سرگرمیوں، ان ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ افسران ڈینگی ورکرز کی فیلڈ میں حاضری کو یقینی بنائیں اور سخت مانیٹرنگ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈینگی لاروا کو موقع پر تلف کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جہاں کہیں ڈینگی لاروا برآمد ہوتا ہے، ڈینگی سپرے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے والے مقامات اور اردگرد بھی ڈینگی سپرے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم کے معاملے میں تمام متعلقہ محکمے متحرک ہوں اور ڈینگی کے معاملے میں کوتاہی کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی ڈینگی سے بچاو کے لئے حفاظتی تدابیر اپنائیں اور گھروں کے اندر، باہر اور اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

متعلقہ عنوان :