بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر سے سینئر صحافی خالد گل کو گرفتار کر لیا

منگل 6 دسمبر 2022 21:35

بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر سے سینئر صحافی خالد گل کو گرفتار کر لیا
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک سینئر صحافی خالد گل کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک اعلیٰ پولیس افسر نے مقامی صحافیوںکو بتایا کہ اسلام آباد کے سینئر صحافی خالد گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں 2017میں درج ایک پرانے مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیاہے ۔خالد گل گزشتہ کئی سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ایک معروف اخبار کے ساتھ وابستہ ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس نے 19نومبر کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر تلاشی لی تھی۔