ذ*سکھر،دکان مالک اور کرایہ دار میں جھگڑا ، تین افراد زخمی، اسپتال منتقل

منگل 6 دسمبر 2022 20:15

۵ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) دکان مالک اور کرایہ دار میں جھگڑا ، تین افراد زخمی، اسپتال منتقل ، اسپتال زرائع کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود محمد ی چوک سکھر پر دکان پر تالے لگانے کی بات پر دکان مالک اور کرایہ دار میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ تھانے کی پولیس پہنچی اور دکان مالک و دیگر افراد سے تفتیش شروع کر دی ، اس حوالے سے زخمیوں کا کہنا تھا کہ ملزمان دکان پر زبردستی قبضہ کرنے آئے اور ہماری دکان کو تالے لگانے کی کوشش کی، انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہی