ج*کراچی،گورنرکامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ک

ؔ جاری سیاسی و معاشی صورتحال ، صوبہ کی ترقی میں وفاق کے تعاون اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 6 دسمبر 2022 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر بھی موجود تھے ملاقات میں جاری سیاسی و معاشی صورتحال ، صوبہ کی ترقی میں وفاق کے تعاون اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنانے کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے مشترکہ کاوشوں کا نظریہ خوش آئند ہی