وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 سے 9 دسمبر کو انڈونیشیا اور سنگاپور کا دورہ کریں گے

منگل 6 دسمبر 2022 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 سے 9 دسمبر کو انڈونیشیا اور سنگاپور کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بالی میں وزیر خارجہ انڈونیشین ہم منصب رتںنو مرسودی سے ملاقات کریں گے،وزیر خارجہ 15ویں بالی ڈیموکریسی فورم اور افغان ویمن عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ سنگاپور میں ہم منصب اور سنگاپور کے صدر سے ملاقات کریں گے،ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی جائیگی۔