اسلام آبادپولیس خدمت مراکز شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے

رواں سال پولیس خدمت مراکز نی40ہزار سے زائد غیر ملکی شہریوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا

منگل 6 دسمبر 2022 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی سہولیا ت کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے،اس سلسلے میںاسلام آباد کییپیٹل پولیس کے خدمت مراکز نے رواں سال 40ہزار سے زائدغیرملکی شہریوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا،شہری پولیس خدمت مراکز سے گاڑیوں کی ویریفکیشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن ، سامان گمشدگی کی رپورٹ، جنرل پولیس ویر یفکیشن اور دیگر سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے خدمت مراکز تشریف لاسکتے ہیں،غیر ملکی شہریوں کی رجسٹریشن کا مقصد سکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، جو پاکستانی شہریوں اور غیر ملکیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انکے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔