شہید بلاول کاکا میموریل کمیٹی نے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر بھوک ہڑتال شروع

منگل 6 دسمبر 2022 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) شہید بلاول کاکا میموریل کمیٹی نے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبدالسلام کاکا، نوید کاکا، ایاز کاکا، شعیب کاکا، ارشاد خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ شہید بلاول کاکا کے قاتل بختیار پٹھان، ملیار پٹھان اور دیگر کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا جو افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ حیدرآباد پولیس کی روایتی سستی ہے جس کی وجہ سے اکثر ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔انہوں نے ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد، ایس ایس پی حیدرآباد سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بلال کاکا کے قتل کے اصل ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف دلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :