ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا چینی قونصل خانے کا دورہ ، قونصل جنرل سے ملاقات، چین کے سابق صدرجیانگ زیمن کے انتقال پر افسوس کااظہار

منگل 6 دسمبر 2022 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چینی قونصل خانے کا دورہ کیا اور قونصل جنرل لی بیجنگ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چین کے سابق صدر جیانگ زیمن کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان دیرینہ دوست چین کی حکومت اور مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، جیانگ زیمن کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

اس موقع پر قونصل جنرل لی بیجنگ نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور انکے ہمراہ وفد کا چینی قونصل خانے آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تاثرات کی کتاب میں تعزیتی نوٹ بھی تحریر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل و رکن رابطہ کمیٹی طحہ احمد خان بھی موجود تھے۔