اسلام آباد،پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری نہ کرنے کے بھارتی طرز عمل کو افسوسناک قرار دیدیا

منگل 6 دسمبر 2022 22:40

آ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری نہ کرنے کے بھارتی طرز عمل کو افسوسناک قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انڈیا کا نابینا افراد کے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا تھی۔

(جاری ہے)

ہندوستان میں بلائنڈ ٹی ٹونٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 5 سے 17 دسمبر 2022ء کو کھیلا جا رہا ہے۔بھارتی فیصلہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اہم بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے محروم کر دے گا،طرز عمل معذور افراد کے لیے کھیلوں کے فروغ بارے بھارتی غیر حساسیت کا عکاس ہے، کھیلوں کے مقابلوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ پاکستان نے اپنی مایوسی سے ہندوستان کو آگاہ کر دیا ہی