مراکش کے گول کیپر نے مخالف ٹیموں کیلئےگول کرنا بے انتہاء مشکل بنا دیا
یاسین بونو کی شاندار گول کیپنگ کی وجہ سے مراکش کیخلاف ورلڈکپ میں اب تک صرف 1 گول اسکور ہوا
محمد علی بدھ 7 دسمبر 2022 01:08
(جاری ہے)
قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے سلسلے میں سابق عالمی چیمپئن اسپین اور مراکش کے درمیان کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ کے 90 منٹس کا کھیل بنا کسی گول کے برابر رہا، بعد ازاں اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے باعث پنالٹی ککس پر میچ کا فیصلہ کیا گیا۔
پنالٹی ککس مرحلے میں مراکش نے 0 کے مقابلے میں 3 گول سے فتح حاصل کر لی۔ سابق عالمی اور یورو چیمپئن اسپین کے کھلاڑی 3 پنالٹی ککس میں سے کسی ایک پر بھی گول نہیں کر پائے، مراکش کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فٹبال کی دنیا کی ہیوی ویٹ اسپین کی تمام 3 پنالٹی ککس کو روکا، جبکہ مراکش کے کھلاڑی 4 میں سے 3 ککس پر گول کرنے میں کامیاب رہے۔ یوں مراکش رواں ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا۔ تاریخی فتح کے بعد مراکش کے کھلاڑی میدان میں ہی سجدہ ریز ہو گئے، جبکہ اسٹیڈیم میں موجودہ مراکش کے تماشائی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ واضح رہے کہ مراکش 12 سال بعد فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم ہے۔ آخری مرتبہ 2010 کے ورلڈکپ میں گھانا کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.